تجارت
پی آئی اے کو اسٹاک ایکسچینج کی ڈیفالٹر فہرست میں ڈال دیا گیا
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے سالانہ جنرل میٹنگ اورآڈٹ اکائونٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر قومی ایئر لائن کو بھی ڈیفالٹر فہرست میں ڈال دیا۔قوانین کے تحت جنرل میٹنگ نہ کرانے پر کمپنی کی رکنیت معطل کی جاتی ہے، آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پربھی رکنیت کی معطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کو ریکارڈ جمع کروانے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے، اگر 90 روز میں ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قومی ایئر لائن نے 2 سال سے سالانہ اکائونٹس کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد قومی ایئر لائن کے حصص کی خریدوفروخت گزشتہ روز سے معطل ہوگئی ہے۔