Featuredتجارت

وفاقی حکومت کا منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے دفاتر تمام ایئرپورٹس اور صوبوں میں بنائے جائیں گے جس کے سربراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہوں گے جب کہ صوبائی سطح پر چیف سیکریٹریز ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں تمام حساس اداروں، نیب،  اےاین ایف اور ایف آئی اے کے حکام شامل ہوں گے تاہم منی لانڈرنگ سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close