Featuredتجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اس قبل دو بار بجلی کے نرخ سے متعلق فیصلہ مؤخر کرچکی ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے، واجبات کی وصولی اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے اقدمات کیے ہیں۔ اسد عمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 300 روپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا البتہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے زرعی شعبے کو بڑا ریلیف دیا ہے اور بجلی کے نرخ 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم کرکے 5 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے تاہم نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close