تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد وشمار جاری کردیے جس کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مزید 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 18 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 6 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close