تجارت
موڈیز کا پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار
عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی سے ملکی بینکوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے، برآمدات میں کمی پاکستانی بینکوں پر اثر انداز ہوگی، ٹیکسٹائل کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ نو فیصد جبکہ ملکی برآمدات میں پچاس فیصد ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکس پر غیرفعال قرضوں کا بوجھ ہے، بینکوں کے قرضوں کا تیرہ فیصد ٹیکسٹائل سیکٹر کے پاس ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضے بینکوں کیلئے بڑا رسک ہیں۔