تجارت
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور اس کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 105 روپے 9 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس کی قیمت فروخت 106 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر اپنی سطح پر برقرار رہی اور اس کی قیمت فروخت 104 روپے60 پیسے جبکہ قیمت خرید 104 روپے40 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے جدول ملاحظہ فرمائیں