تجارت

’عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی عالمی معاشی بحران کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے‘

لندن: صرف 6 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد کمی عالمی معاشی بحران کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے تجزیے کے مطابق اکتوبر کے آغاز میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر تھی جو اب 68 ڈالر فی بیرل کی سطح تک یا 20 فیصد گری ہے۔

گارڈین کے مطابق محض 6 ہفتوں میں قیمت کا 20 فیصد تک گر جانا عالمی کساد بازاری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف اوپیک اور روس کی جانب سے تیل پیداوار میں کمی کے اشارے کے بعد عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل قیمت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close