Featuredتجارت

سعودی عرب سے ڈالر کی آمد شروع، پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول، 2 ارب ڈالر اگلے دو روز میں ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوارب ڈالر اگلے ایک دوروز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ اگلے ایک دو روز میں باقی دو ارب ڈالر بھی موصول ہوجائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آسان شرائط پر قرضہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کودیاگیا ہے ، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے معاشی پیکج کے مطابق تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملنا تھے جن کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے، ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8ارب 48کروڑ کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close