تجارت
ای سی سی نے اسٹیل ملز کے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات دینے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات دینے کی منظوری دے دی۔ خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے ورثاء کو بقایاجات دینے کی منظوری دی گئی اور اس کی مد میں تقریباً ایک ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا یہ رقم ملازمین کے ورثا کو گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ اور دیگر بقایا جات کی مد میں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان سے درآمدہ کپاس بیماریوں سے پاک کرنے کا انتظام ایپٹما خود کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا جب کہ غربت مکاؤ پروگرام کے لیے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔