تجارت
ڈالر کی قیمت 15 پیسے کی کمی کے بعد 106 روپے5 پیسے کا ہوگیا
جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں15 پیسے کی کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت خرید 105 روپے50 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت فروخت 106 روپے5 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں35 پیسے کی کمی ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 104 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 104 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
دیگر اہم ملکوں کے اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے