Featuredتجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ پلان پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی سسٹم میں داخل کی جائے گی اور سردیوں میں ملک بھر میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹر کے لئے اسلامک فنانسنگ کی سہولت دیے جانے کی بھی منظوری دی۔

یاد رہے کہ موسم سرما میں گیس کی طلب بڑھنے کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے گیس لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی ہے جس سے مختلف اوقات میں گھریلو صارفین بھی متاثر ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close