Featuredتجارت

مالی سال 2019: ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا

کراچی: مالی سال 2019 کے ابتدائی چار مہینوں میں حکومت نے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا۔

مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ملکی مالیاتی نظام نگراں حکومت کے پاس تھا اور جولائی سے اگست میں حکومتی قرضوں کا حجم 82 کروڑ ڈالر تھا۔

نئی حکومت برسراقتدار آئی توقرض گیری کا سلسلہ برقرار رہا اور نئی حکومت نے ستمبر اور اکتوبر کے دوران 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

حکومت نے 32 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں، 23 کروڑ ڈالر چین جب کہ 7 کروڑ ڈالر اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے قرض لیا۔

اندازے ہیں کہ مالی سال 2019 میں حکومت 9 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close