تجارت

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ آگے بہتری کی گنجائش نظرآرہی ہے، ٹیکس میں ردو بدل کررہے ہیں لیکن صارف کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

حکومت کی جانب پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی سے نئی قیمت 95 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی سے نئی قیمت 110 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے کمی سے نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 پانچ روپے کمی سے نئی قیمت 77 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close