تجارت

پاکستان میں آئندہ سال معاشی نمو 4.3 فیصد رہے گی، موڈیز

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت پر اپنی رائے دی ہے کہ پاکستان میں آئندہ دو سالوں 2019 اور 2020 میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی۔

موڈیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قرض لینے کی صلاحیت کی ریٹنگ بی تھری منفی ہے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی معمولی ہیں۔

پاکستان میں امن و امان اور بہتر پاور سپلائی نے ترقی کے مواقع بڑھائے جبکہ زرمبادلہ ذخائر کافی نہیں بلکہ مزید بڑھانا ہوں گے۔ پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے۔

موڈیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک منصوبے معاشی ترقی کا حصہ بن رہے ہیں، سی پیک منصوبوں سے لمبے عرصے میں ترقی کی صلاحیت  بہتر ہوگی۔

حکومتی اقدامات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی حکومت کے اداروں کے ریفارم سے مذید بہتری آئے گی اور ریفارم پروگرام سنبھالنا کسی بھی حکومت کےلئے مشکل کام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close