تجارت

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں 2018 میں صرف 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

کراچی: پاکستانی شیئرز بازار میں 2018 میں تین کمپنیوں کی لسٹنگز ہوئیں جن میں ایک فارما اور دو فوڈ سیکٹر سے تھیں۔

مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے کے لئے کمپنیاں اپنے شیئرز لسٹ کراتی ہیں اور اسے عام فہم میں آئی پی او کہا جاتا ہے۔

2018 میں پاکستانی شیئرز بازار یعنی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ادویات یعنی فارما اور دو فوڈ سیکٹر کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اور ان کمپنیوں نے چار ارب تیس کروڑ روپے مارکیٹ سے حاصل کیے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق 2017 میں ساڑھے 8 ارب آئی پی او سے حاصل کئے گئے تھے۔

تین کمپنیوں کی لسٹنگ کے بعد کارکردگی پر ٹاپ لائن ریسرچ کہتی ہے کہ میٹکو فوڈ کے شیئرز کی قیمت آئی پی او میں پیش کردہ قیمت سے سولہ فیصد بہتر ہے۔

بائیس سال کے بعد مارکیٹ میں لسٹ ہونے والی فارما کمپنی اے جی پی کا منافع ایک فیصد ہےجب کہ تیسری کمپنی کے شیئرز آئی پی او قیمت سے چھ فیصد نقصان میں ہے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close