تجارت
سوئی سدرن کو گزشتہ سال سے 1.47 ارب روپے بعداز ٹیکس منافع
اسلام آباد: 30 جون 2017ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے 1.47 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدن 1.67 روپے رہی ہے۔ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل کمپنی کو 5.86 ارب روپے کے خالص خسارے کا سامنا تھا اور فی حصص 6.65 روپے خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ منافع میں اضافہ کی بنیادی وجہ کمپنی کی سیلز ہیں جو 139 ارب روپے کے مقابلہ میں 157 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج بھی 44.78 ارب روپے کے مقابلہ میں 4.7 ارب روپے تک کم ہو گیا ہے۔