تجارت
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ قطر، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
وزیراعظم عمران خان دوروزہ دورہ قطر پر موجود ہیں جہاں انہوں نے امیر قطر سے ملاقات کی جس دوران کئی اہم ترین معاہدے بھی طے پا گئے ہیں دوسری جانب پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کہ سٹاک مارکیٹ 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح 100 انڈکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 902 پوائنٹس سے ہوا تاہم ساڑھے دس بجے کے قریب سٹاک مارکیٹ میں 289 پوائنٹس کا ضافہ ہوا اور 100 انڈکس 40 ہزار 192 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم معمولی کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ نیچے آنا شروع ہوئی اور 155 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ40 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا ۔