تجارت

ایک ہزار 276 ارب روپے ٹیکس تنازعات میں پھنس گئے

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس آمدن بڑھانے کی غرض سے مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ٹیکس تنازعات کے 31ہزار کیسز نمٹانے کے لیے خصوصی آلٹرنیٹو ڈسپورٹ ریزولیشن کمیٹی (اے ڈی آر سی)قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔خصوصی کمیٹی میں صرف ایف بی آر پینل کے لائق اور باصلاحیت افراد شامل کیے جائیں گے۔

ہزاروں مقدمات میں ایف بی آر کے ایک ہزار 276ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں ۔ آلٹرنیٹو ڈسپورٹ ریزولیشن کمیٹی کی سربراہی ایک ریٹائرڈ جج کریں گے ، جنہیں فی کیس 75ہزار روپے یا وصول شدہ رقم کا 3فیصد حق محنت دیا جائے گا۔ کمیٹی کے ارکان کو 50ہزار روپے فی کیس یا وصول شدہ رقم کا 3فیصد حصہ (جو بھی رقم کم ہوگی)دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس تنازعات کے 31ہزار مقدمات میں ایف بی آر کے ایک ہزار 276ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں اور کیسز کے نمٹنے سے نہ صرف ایف بی آر کی ٹیکس آمدن کا 170ارب روپے کا شارٹ فال پورا ہوگا بلکہ آئندہ کے اہداف بھی حاصل ہونے میں مدد ملے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر پہلے ہی اس بارے میں انکم ٹیکس قوانین 2001کی شق 231میں ترمیم کرکے نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے جس کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹرز کو اپنی درخواستیں چیئرمین ایف بی آر کو بھیجنی ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close