تجارت
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کو پریشر میں کمی کے سامنے کی وجہ سے سندھ میں سی این جی کی بندش میں مزید بارہ گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کیلئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔ جمعہ کے روز بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب 36 گھنٹوں کے بعد ہفتے کی رات آٹھ بجے کھلیں گے۔
واضح رہے کہ معمول کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن پیر، بدھ اور جمعہ کو 24 گھنٹے کیلئے بند کئے جاتے ہیں۔ سردی میں اضافے کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس پریشر میں کمی کے سبب سی این جی اسٹیشنز 34 سے 36 گھنٹے کیلئے بند کئے جا رہے ہیں۔