تجارت

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس، قرض کی آخری قسط کی منظوری متوقع

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہورہا ہے،  آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو جانچا جائے گا اور اس کے بعد پاکستان کیلئےقرض کی آخری کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر قرض کی آخری قسط کی منظوری متوقع ہے ۔

عالمی مالیاتی ادارے کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک چھ ارب ڈالر سے زائد رقم مل چکی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پاکستان کیلئے تاریخی موقع ہے کہ پاکستان نے پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے کئی معاشی اصلاحات کی ہیں، ان میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ، مرکزی بینک سے قرض لینے میں کمی ہے تاہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا پروگرام سست روی کا شکار رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close