Featuredتجارت

عالمی بینک کا حکومت کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک  کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں امریکا میں ورلڈ بینک کے نمائندے اور پاکستانی ٹیم کے سربراہ سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو ملک میں جاری منصوبوں میں مالی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی نہیں آنے دے گا، عالمی بینک مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کے وفد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ملک بن چکا ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سےخوشحالی اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close