تجارت

گذشتہ نون لیگ کے دور میں بیروزگاری کم ہوئی، پاکستان ایمپلائمنٹ ٹرینڈز

کراچی: پاکستان ایمپلائمنٹ ٹرینڈز نے سال 2018ء کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک میں بیروزگاری کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں پانچ سالہ لیگی دور حکومت کے دوران بیروزگاری میں 0.3 فیصد کی معمولی کمی آئی۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بے روزگاری کم ہوئی، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بڑھ گئی۔ سال 2014ء سے 2015ء اور 2017ء سے 2018ء کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 6 فیصد سے کم ہو کر 5.7 فیصد کی سطح پر آگئی۔

لیگی دور میں خیبر پختونخوا میں بے روزگاری 0.6 فیصد کمی سے 7.3 فیصد رہی، جبکہ پنجاب میں 0.3 فیصد کمی سے 5.7 فیصد پر آگئی، اس دوران صوبہ سندھ میں بے روزگاری کی شرح 0.8 سے بڑھ کر 5 فیصد ہوگئی جبکہ بلوچستان میں بے روزگاری معمولی اضافے کے ساتھ 3.9 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد تک پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close