تجارت

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیل نو کردی۔ وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور نجکاری کی بھی تشکیل نو کی جن کا  نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور  کمیٹی 14 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین بھی مشیر خزانہ کو مقرر کیا گیا ہے اور یہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین بھی عبدالحفیط شیخ کو بنایا گیا ہے، یہ  کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ یاد رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے مستعفیٰ ہونے کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close