تجارت

ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکا، شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

ایف بی آر کو 30 جون تک 4 ہزار 398 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے

کراچی: فیڈرل بورڈآف ریونیو ( ایف بی آر ) ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2018تااپریل2019) کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کرگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: ایف بی آر

ذرائع کے مطابق جولائی تا اپریل 3 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جبکہ 10 ماہ کا مقررہ ہدف 3 ہزار 380 تھا، اپریل میں اب تک 300ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔ایف بی آر کو اگلے دو ماہ میں مزید ایک ہزار 400 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔ ایف بی آر کو 30 جون تک 4 ہزار 398ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close