تجارت

عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل ڈالر کی قدر میں اضافہ

عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 75 پیسے مہنگا ہو کر 148.90 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 148.80 روپے کا ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکٰیٹ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھی ہے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں جاری 2 سے 3 روپے کا فرق ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عید کی تعطیلات کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب کم ہوگی اور وہ کمرشل امپورٹرز جو قیمت میں بہت زیادہ اتار چڑھاو کی وجہ سے ڈالر کی ہیجنگ کر رہے ہیں وہ بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کم ہوجائے گی اور اس کے اثرات اس کی قیمت پر بھی پڑیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی، جہاں ڈالر 2 روپے 10 پیسے کمی کے بعد 148.20 رو پے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 148.50 روپے پر آگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close