تجارت
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان
اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن میں سب سے بڑا نقصان ہے۔
فیس بک ایف بی، ٹیک 30 کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔زکر برک فیس بک کے تقریبا 41 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے مالک ہے جن کی مالیت تقریبا 50.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔