کراچی: شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز آج بھی شیڈول سے ہٹ کر بند کیے گئے۔
کراچی میں سی این جی اسٹیشن مسلسل 48 گھنٹوں تک بند رہیں گے، آج بھی سی این جی اسٹیشنز شیڈول سے ہٹ کر بند کیے گئے، 15 دن میں سی این جی اسٹیشنز مجموعی طور پر صرف 4 دن کھلے۔
گیس کے کم دباؤ پر بیش تر اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عوام کے دیرینہ مسئلے پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔
کراچی کے پانچوں صنعتی زونز گیس کی لوڈ شڈنگ سے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور پیداوار بند ہو چکی ہے۔ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے برآمدی آرڈر کی بر وقت تکمیل ممکن نہیں رہی، صنعتی پیداوار نہ ہونے سے مزدور بھی بے روزگار ہو رہے ہیں۔