صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی بحال کرنے کی اجازت دےدی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی بحال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف دو افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی تاہم ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایا جاسکے گا، آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانے کی اجازت ہوگی، بس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائے گا وہ ایک سیٹ پرایک مسافر بٹھائے گا۔