تجارت
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 5پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 107روپے 80پیسے ہو گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 107روپے 25پیسے جبکہ قیمت فروخت 107روپے 80پیسے ہو گئی ۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی ردو بدل نہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 40پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 60پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔