تجارت
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا جائے گا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوجائے گا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی 66 ڈالر فی ٹن مہنگی ہو کر 471 ڈالر فی ٹن پر جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل پی جی کی ریکارڈ درآمد اور فروخت ریکارڈ کی گئی۔ سنہ 2016 میں 5 لاکھ 53 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی۔
رواں سال پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں ایل پی جی 50 فیصد تک سستی رہی اور پورے سال ایل پی جی گیس 80 اور 100 روپے کے درمیان صارفین کو دستیاب رہی۔