تجارت
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا
کراچی (یوا ین پی )انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقا بلے میں ڈا لرکی قدر بڑھ گئی جبکہ او پن کرنسی ما ر کیٹ میں ڈالرکی قدر گھٹ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں12پیسے کے اضا فے سے ڈا لر کی قیمت خرید 104.70روپے اور قیمت فروخت 104.75رو پے ہو گئی تاہم اوپن کرنسی ما رکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈا لر کی قیمت خرید105.80رو پے اور قیمت فروخت106رو پے پر آ گئی۔