Featuredتجارت

سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں ایک ہزار روپے سے زائد کا حیران کن اضافہ ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت 1837 ڈالر کی ٹریڈنگ پر بند ہوئی، عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے آخری یعنی ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کُل 1 ہزار 111 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 950 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت 511 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 121 روپے تک پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close