تجارت

ایف آئی اے نے 40 شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے

F I A : نے گذشتہ روز (30 مارچ) چینی ارکان کو طلب کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ ، اثاثے ، ٹی ٹی اور عام معافی کے ریکارڈ ساتھ لائیں

ایف آئی اے نے چینی سٹہ ارکان کو کل (30مارچ) بلالیا ہے اور انہیں اکائونٹس، اثاثوں، ٹی ٹیز، ایمنسٹی ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہیں ۔ اس سٹہ مافیا نے غریب عوام کی جیبوں سے 110ارب روپے نکالے، طلبی نوٹس پر انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ عدم حاضری، عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے ایف بی آر، بینکس،منی چینجرز سے بھی ریکارڈ طلب کیا ہے۔

ازیں ایف آئی اے نے کراچی میں شوگر سٹہ مافیا کے 7بروکرز کو گرفتار کرلیاہے،ان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیاملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 40 شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں مکمل

 

دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

 

کراچی کے اطراف میں شوگر سٹہ مافیا کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ ذرائع سے آگاہی کے نتیجے میں ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کی نگرانی میں چھاپے مارے گئے۔

کارروائی کے دوران7 بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمارسمیت دیگر کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ساتوں ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کیلیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکائونٹس کا استعمال کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close