تجارت
مارچ 2021 کے امپورٹ بل میں اضافہ ریکارڈ
پاکستان میں رواں سال امپورٹ بل میں گزشتہ سال کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جاری دستاویزات کے مطابق مارچ 2020 کے مقابلے میں مارچ 2021 کے امپورٹ بل میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 5 ارب 63 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں اور مارچ 2020 میں 3 ارب 31 کروڑ ڈالر کی درآمدات تھیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات میں 7.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم جولائی تا مارچ پاکستانی برآمدات 18 ارب 68 کروڑ ڈالر کی رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 17 ارب 44 کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا مارچ پاکستانی درآمدات 39 ارب 51 کروڑ ڈالر کی رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات 34ارب 79 کروڑ ڈالر تھیں۔