تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار میں 230 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 778 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 153.66 سے کم ہو کر 153.35 پیسے کا ہوگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروبار میں تیزی ر یکارڈ