تجارت
قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی گئی۔
اس کے علاوہ صدر و وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
ای سی سی نے وزیراعظم کے اسکل فار آل پروگرام کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی ،ای سی سی نے وزارت توانائی کیلئے بھی 38 کروڑ سے زیادہ روپے کی گرانٹ منظور کیں۔