تجارت

پاکستان میں پہلی بار بیٹری سے چلنے والا رکشا متعارف

کراچی: پاکستان میں پہلی بار بیٹری سے چلنے والا (ہائبرڈ) رکشا متعارف کرادیا گیاہے، اس رکشا میں 25 کلومیٹر کی رفتار تک ایندھن کا استعمال نہیں ہوتا، رکشا میں وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ تین روزہ آٹو پارٹس شو میں پاکستانی کمپنی گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے200 سی سی چینی ہائبرڈ رکشا متعارف کرایا گیا ہے۔مذکورہ رکشے کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ رکشا 200 سی سی کے ساتھ 4 کلو واٹ گھنٹے کی الیکٹرک پاور کا بھی حامل ہے۔ایک لیٹر فیول میں 50 کلو میٹر تک سفر طے کرنے والے رکشے کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، خود کار نظام اور ہائبرڈ سسٹم کے تحت چلنے والا رکشا ایئرکنڈیشنڈ اور نان ایئرکنڈیشنڈ دونوں صورت میں دستیاب ہے اوراس میں مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔کمپنی حکام کے مطابق نان ایئرکنڈیشنڈ رکشے کی قیمت 4 لاکھ روپے جبکہ ایئرکنڈیشنڈ رکشے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، ہائبرڈ رکشے کی خریداری کے لیے کمپنی کو کافی تعداد میں آرڈرز بھی موصول ہوئے ہیں اور جلد ہی سندھ کے بعد ملک کے دیگر صوبوں میں بھی اس فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close