تجارت
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 91 ہزار 950 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 91 ہزار 950 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 17 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر فی اونس ہے۔