بڑی کامیابی ، پاکستان ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل
لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، انشااللہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ پاکستان کو ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ، اس سے انشااللہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب آئے گا، اس کا کریڈٹ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت کی۔
الحمداللہ
پاکستان کو ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اس سے انشاء اللہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب آئے گا
وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اس کے لئے سخت محنت کی۔ pic.twitter.com/tMYljnjePm— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 21, 2021
دوسری جانب مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ آج ایمازون نےتصدیق کردی ہے کہ پاکستان کو ایمازون سیلر لسٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، ایمازون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے نوجوان نسل، خواتین اور کاروباری افراد کی نئی نسل کے لیے وسیع مواقع کھلیں گے۔
Further to my previous tweet, today @amazon has confirmed that Pakistan has been added to its Sellers’ List. It is a big accomplishment for our E-Commerce & will open up vast opportunities for a new breed of young men & women entrepreneurs. We congratulate everyone involved. pic.twitter.com/iZJxO4q1hB
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 21, 2021
یاد رہے پاکستان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے ای کامرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کو ڈالنے پر رضا مند ہوگیا ہے ، ایمازون کے ساتھ پچھلے ایک سال سے بات چیت جاری تھی جس کے ثمرات اب آنا شروع ہوئے ہیں، اس اقدام سے ایس ایم ای کمپنیز، نوجوانوں اور خواتین سرمایہ کاروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔