رواں سال پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ، مشیر تجارت
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے بات کی ہے۔
MoC is glad to share that during the period Jul-Apr 2020-21, Pakistan’s exports of Surgical Instruments, Fish, Meat, Leather garments, Pharmaceuticals, Cement, Cutlery, Spices and Electric Fans showed good growth as compared to the corresponding period last year. pic.twitter.com/7XZUNpF7zH
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 26, 2021
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 10ماہ میں سرجیکل آلات کی برآمد میں 14 فیصد اور کٹلری کی برآمدات میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 10 ماہ کے دوران فارماسیوٹیکل کی برآمد میں 28 فیصد، گوشت کی برآمد میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ الیکٹرک پنکھوں کی برآمد میں 41 فیصد اور لیدر گارمنٹس کی برآمد میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔