تجارت
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 1 ارب سے زائد حصص کا کام ہوا ہے جو کہ تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار ایک دن کے دوران 1 ارب 56 کروڑ حصص کا کام ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس میں 547 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس کی سطح 46 ہزار 848 پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکچنیج کی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔
اس ضمن میں وزراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج ایک دن کے کاروبار سے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
اور دن کے اختتام تک یہ والیم 1560mn shares تک پہنچ گیا۔ یہ پاکستان سٹاک ایکسچیج کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ اللہ الحق ہے۔ یا اللہ تیرا شکر https://t.co/AII6jkXc8S
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 26, 2021