پاکستان کی 9 علاقائی ممالک کے لیے برآمدات میں 1.818 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ان ممالک سے درآمدات میں تقریباً 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی گلوبل ایکسپورٹ کا حجم رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں20 ارب 90 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہے جبکہ علاقائی ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے برآمدات کا حجم 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گلوبل ایکسپورٹ کا محض 15.26 فیصد ہے۔
دوسری جانب ان ممالک سے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات 10 ارب 75 کروڑ ڈالر تھیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 7 ارب 63 کروڑ ڈالر تھی۔
جولائی تا اپریل 2020-21 کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات کا حجم علاقائی ممالک کے مقابلے میں چین کے لیے 51.4 فیصد پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں: آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 4 فیصد سے زائد رہنے کا امکان: گورنر اسٹیٹ بینک
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں 16.22 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ برس مالی سال کے اسی عرصے کے میں ایک ارب 41 کروڑ ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کووڈ کے بعد کے عرصے میں برآمدات میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔
اس کے برعکس چین کی برآمد کا حجم 35 فیصد بڑھا جو 10 ارب 31 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہے۔
افغانستان کی پاکستان کی برآمدات مالی سال کے پہلے 10 کے دوران 2.35 فیصد اضافہ ہو جو 82 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 80 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہا۔
امریکا کے بعد افغانستان دوسرا بڑا پاکستان کے لیے برآمدی ملک ہے۔
گزشتہ برس میں اسی عرصے میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران بنگلہ دیش کے لیے پاکستانی برآمدات 17 فیصد، بھارت کے لیے 90.9 فیصد، سری لنکا کے لیے 18.5 فیصد کمی سے دوچار ہوئی۔
جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں 374.5 فیصد اضافہ ہوا۔