کراچی: چکن میں وائرس کا شبہ،مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔
کراچی میں مرغی کا گوشت چار سو اسی روپے کلو سے کم ہوکر ساڑھے تین سو روپے کردیا گیا ہے۔
شہر میں کلیجی اور پوٹے کے بغیر گوشت ساڑھے تین سو روپے میں فروخت ہورہا ہے، قمیتیں کم ہونے کے باوحود مرغی کے گوشت کی خریداری میں شہریوں کی عدم دلچسپی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھنے والی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، جس میں مرغی کرونا جیسی علامات کا شکار ہو کر مرجاتی ہے۔