بجٹ میں 5سال تک پرانی گاڑیوں سےمتعلق ایمنسٹی اسکیم کی تجویز پر غور
کراچی : حکومت5سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کے لئے آئندہ بجٹ میں ایمنسٹی اسکیم متعارف کروانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، موجودہ اسکیم کے تحت 3 سال پرانی موٹرکاریں امپورٹ کی جاسکتی ہیں
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 5سال تک پرانی گاڑیوں سےمتعلق ایمنسٹی اسکیم کی تجویزپرغور کیا جارہا ہے ، جس کے بعد پرانی موٹرکاریں ، جیپ 3سال کی بجائے 5 سال پرانی تک امپورٹ کی جا سکیں گی۔
،ایف بی آرذرائع نے کہا کہ موجودہ اسکیم کےتحت 3سال پرانی موٹرکاریں امپورٹ کی جاسکتی ہیں، امپورٹ خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔
امپورٹ مشینری پرکسٹم ڈیوٹی کی مدمیں رعایت کی تجاویززیرغور ہورہا ہے ، عام افرادکوپرانی گاڑیاں امپورٹ کرنےسےمالی طور پر فائدہ ہوگا۔
خیال رہے ایف بی آر نے مئی میں مسلسل تیسرے ماہ اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا ، مئی کے لیے بورڈ نے 358 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اسے 28 ارب روپے اضافے سے 386 ارب روپے حاصل ہوئے۔
جولائی 2020 سے مئی 2021 تک ٹیکس وصولی کا ہدف 3 ہزار 994 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن ایف بی آر نے مجموعی طور پر 4 ہزار 167 ارب روپے اکٹھا کیے جو ہدف سے 173 ارب روپے (4.33 فیصد) زیادہ ہیں۔