تجارت

آئندہ بجٹ اصلاحات کے باعث عوام کو چند ٹیکسز میں ریلیف فراہم کیا جانے کا امکان

حکومت پاکستان کی جانب سے آئندہ بجٹ اصلاحات کے باعث عوام کو چند ٹیکسز میں ریلیف فراہم کیا جانے کا امکان ہے۔

 

 

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ 600 اشیا پر ٹیکس ختم کردیے جائیں گے، 3 ہزار کے قریب اشیا پر ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کومت کی جانب سے ٹیکسٹائل، پلاسٹک، فارماسیوٹیکل اور خام مال پر ٹیکس میں رعایت کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے بات شروع کر دی گئی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں صنعتوں کی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی درآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے بات جاری ہے۔

 

ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، درآمدی خام مال پرٹیکس ختم کرنے سے 40 کے قریب صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close