تجارت

سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 92 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 اضافے کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 92 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

 

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 156.74 سے بڑھ کر 156.89 روپے پر بند ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close