تجارت
ڈالر کی قیمت میں کمی
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 01 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/8AggkNYQVn pic.twitter.com/T3G289X2Z4
— SBP (@StateBank_Pak) August 13, 2021
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 164.01 سے کم ہو کر 164.00 روپے پر بند ہوا ہے۔