تجارت
حکومت نے خوشخبری سنادی، ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں10 فیصد کمی
اسلام آباد: رمضان کے مبارک مہینے میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں10فیصد کمی کر کے نو ٹی فیکیشن جاری کردیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے دوسرے مرحلے میں 450اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔نوٹی فیکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کے ڈبے 20سے 40روپے سستے ہو گئے ،سویاں اور نوڈلز کی قیمتوں میں 10فیصد کمی ،چائے کی پتی 30روپے فی کلو سستی ہو گئی اورمختلف برانڈز کے جوس کی قیمت میں 15روپے تک کمی کی گئی ہے ۔