تجارت
سندھ تاجر تنظیموں نے بھارتی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا
کراچی: سندھ تاجر اتحاد (ایس ٹی آئی) اور سندھ کی تاجر تنظیموں نے ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی مصنوعات رکھنے والی دکانوں پر حالیہ حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ایس ٹی آئی نے سندھ بھر میں اپنے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ 15 مئی تک بھارت سے درآمد اور اسمگل شدہ تمام مصنوعات کو اپنی دکانوں سے ہٹادیں۔