Featuredاسلام آبادتجارت
نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بجلی صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو اضافی رقم اکتوبر کے بجلی بلوں میں ادا کرنا ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، کے الیکٹرک صارفین پر نیپرا فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔